ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ 2026 میں سن رائزرز حیدرآباد کے بلے باز ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ابھیشیک شرما کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔
معاملہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا، جہاں کھلاڑی نے میدان میں نامناسب زبان استعمال کی، جو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں اور نشریات کے ذریعے بھی سنی جا سکتی تھی۔
کرکٹر کی جانب سے کی گئی خلاف ورزی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.3 کے تحت آتی ہے، جس میں ایسی زبان یا رویے پر پابندی عائد ہے جو توہین آمیز یا غیر مناسب ہو۔
فخر زمان کی دو میچز پر پابندی کیخلاف اپیل مسترد
ابھیشیک نے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا ہے، جس کے بعد میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کو حتمی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں ابھیشیک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 48 رنز بنائے تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9stUZW1
No comments:
Post a Comment