(9 اپریل 2026): پاکستان کی کامیاب سفارت کاری پر بھارتی میڈیا پر منفی تبصرے کیے جا رہے ہیں ایسے میں اے آئی سے بنی ایک ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔
پاکستان اور بھارت کی روایتی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پاکستان نے ثالثی کی کامیاب کوششیں کرتے ہوئے جب امریکا اور ایران میں 15 روزہ جنگ بندی کا معاہدہ کر کے خطے اور دنیا میں تیسری عالمی جنگ کے بڑھتے شعلوں کو بجھایا تو جہاں دنیا نے اس کو سراہا، وہیں بھارت سے پاکستان کی یہ عالمی کامیابی ہضم نہیں ہوئی۔
بھارتی سیاستدان، تجزیہ نگار انڈین چینلز پر بیٹھ کر جہاں مودی پر تنقید کرتے رہے وہیں پاکستان کی کامیابی پر آپے سے باہر ہو کر نا مناسب گفتگو کرتے رہے۔
پاکستان مخالف ذہنیت رکھنے والے بھارتی اینکر ارنب گوسوامی تو پاکستان کے خلاف اپنے قومی میڈیا پر نا مناسب الفاظ کے ساتھ ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔
تاہم اس کے ساتھ ہی ایک اور بھارتی چینل کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک بھارتی اینکر کو ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا تذکرہ کرتے ہوئے غصے میں پاگل ہو کر نیوز روم کا سیٹ توڑ دیا۔
ویڈیو میں اینکر کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’’دوستو یہ جو نیوز آئی ہے، سن لیجئے۔ پاکستان نے امریکا اور ایران کے بیچ چھڑنے والا یودھ (جنگ) روک دیا ہے، دنیا کو ہلا دینے والا قدم، پر کیا یہ ہمارے لیے جیت ہے؟ نہیں! ہمیں سوچنا ہوگا، ہمیں پوچھنا ہوگا، کیوں ہمیں ہمیشہ کنارے پر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ یہ برداشت نہیں ہوتا‘‘۔
تاہم اس منظر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ بھارتی میڈیا کی مجموعی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعہ بنائی گئی ویڈیو ہے۔
اس ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا، جس کے بعد دنیا بھر میں یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، صارفین جہاں اس فنی ویڈیو سے محظوظ ہو رہے ہیں، وہیں مذاق کی آڑ لیتے ہوئے بھارت کی پاکستان دشمنی بھی آشکار ہو رہی ہے۔
صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی ویڈیو ہے لیکن بھارتی چینلز پر حقیقت میں اسی طرح کا ماتم برپا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wTAmU1V
No comments:
Post a Comment