ٹرمپ کا ایران کے گرد امریکی فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 9 April 2026

ٹرمپ کا ایران کے گرد امریکی فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان

واشنگٹن(9 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے گرد امریکی فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکی بحری جہاز اور طیارے ایران کے گرد موجود رہیں گے، انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر تہران نے واشنگٹن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ کیا تو امریکا دوبارہ حملے شروع کر دے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ میں لکھا’ تمام امریکی بحری جہاز، طیارے اور فوجی اہلکار، اضافی گولہ بارود اور ہتھیاروں کے ساتھ ایران کے گرد اس وقت تک تعینات رہیں گے جب تک معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہیں ہو جاتا۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی وجہ سے ایسا نہ ہوا، جس کا امکان بہت کم ہے، تو پھر ایسی ‘فائرنگ’ شروع ہوگی جو پہلے سے کہیں زیادہ بڑی اور طاقتور ہوگی۔

دوسری جانب ایران نے بدھ کو کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کی گئی اب تک کی شدید ترین بمباری کے بعد امریکا کے ساتھ مستقل امن معاہدے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھانا غیر منطقی ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بھی دونوں فریقین کے درمیان شدید اختلافات نظر آئے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران یورینیم کی افزودگی روکنے پر رضامند ہو گیا ہے، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی شرائط کے تحت ایران کو یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کی اجازت ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ بہت پہلے طے پا گیا تھا، اور تمام جھوٹے پروپیگنڈے کے برعکس، ایران کے پاس کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور محفوظ رہے گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/I7kDziT

No comments:

Post a Comment