کراچی(19 اپریل 2026): شہر قائد میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کے موسم کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق آج کراچی کا موسم تیز دھوپ کے باعث گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RphxHLa
No comments:
Post a Comment