پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 9 April 2026

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل 11 کے 16ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 101 رنز کا ہدف 9 اوور پہلے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ڈیون کونوے نے نصف سنچری اسکور کی، محمد فائق نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور 7 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے تھے۔

سکندر رضا 25 اور حسیب اللہ 19 رنز بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کرس گرین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان، عماد وسیم اور رچرڈ گلیسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35PXlO2

No comments:

Post a Comment