ایرانی فوج کا امریکا کو زمینی کارروائی پر سخت وارننگ، خطرناک نتائج کا انتباہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 27 March 2026

ایرانی فوج کا امریکا کو زمینی کارروائی پر سخت وارننگ، خطرناک نتائج کا انتباہ

تہران(27 مارچ 2026): ایرانی فوج کے کمانڈر علی جہانشاہی نے امریکا کو ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ زمینی فوجی کارروائی سے سخت خبردار کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی فوج کے کمانڈر علی جہانشاہی نے کہا کہ ایران کی سرزمین پر قدم رکھنا امریکا کے لیے انتہائی مہنگا اور توقع سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

کمانڈر علی جہانشاہی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج دفاعی محاذ پر مکمل طور پر ثابت قدم ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا اور کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NdREkCo

No comments:

Post a Comment