رایاورم: آندھرا پردیش کے ضلع مارکاپورم میں ایک افسوسناک حادثے میں کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک نجی بس لاری ٹرک سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔
رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش میں حادثے کے بعد بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کئی مسافر جلتی ہوئی گاڑی میں پھنس گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 23 زخمیوں کو، جن میں ڈرائیور بھی شامل ہے، اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
حکام نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نجی مسافر بس تلنگانہ کے جگتیال سے نیلور ڈسٹرکٹ جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 35 مسافر سوار تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔
کینیڈا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد ٹرک سے ٹکرا گیا، دونوں پائلٹ ہلاک، 100 سے زائد مسافر زخمی
وزیر اعلیٰ نے حکام سے رابطہ کر کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wzB3Q01
No comments:
Post a Comment