اسلام آباد (23 مارچ 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے ہائی اوکٹین پر لیوی 300 روپے عائد کرنے کے بعد سرکاری گاڑیوں میں اس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق فی الفور ہو گا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ رکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر سخت پابندی ہو گی۔ تاہم ہائی اوکٹین کا استعمال ناگزیر ہو تو سرکاری گاڑی استعمال کرنیوالا اپنے خرچ سے ڈلوا سکتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد قومی وسائل کے موثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ تمام محکمے، اتھارٹیز اور ذیلی ادارے فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی لانا اور کفایت شعاری کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس فیصلے کی نگرانی کے لیے موثر نظام وضع کریں اور فیصلے کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم کے زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ہائی اوکٹین آئل پر 300 روپے فی لیٹر لیوی ڈیوٹی عائد کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ فیصلے سے حکومت کو ہونے والی 9 ارب روپے کی ماہانہ بچت ہوگی اور عوام کو ریلیف فراہم جائے گا۔
لگژری گاڑیوں کے ایندھن ’ہائی آکٹین‘ کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MjIeZdk
No comments:
Post a Comment