ایران کے حملوں کی 75 ویں لہر کا آغاز، اسرائیل اور امریکی اہداف نشانہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 23 March 2026

ایران کے حملوں کی 75 ویں لہر کا آغاز، اسرائیل اور امریکی اہداف نشانہ

تہران (23 مارچ 2026): ایران جنگ کے 25 ویں روز پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق چار کے تحت حملوں کی 75 ویں لہر کا آغاز کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے حملوں کی 75 ویں لہر کا نام یا فاطمۃ الزھرہ رکھا گیا ہے۔ حملوں میں صہیونی اور امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق اس لہر میں اسرائیلی فوجیوں کے نئے ٹھکانے اور خفیہ مقامات ٹارگٹ کیے گئے اور مختلف مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجی پوزیشنز پر حملے کیے گئے۔

سعودی عرب کے شہر الخرج میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب نے بیلسٹک میزائلوں سے امریکی اڈے پر بھی حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

سپاہ پاسداران نے صہیونی اور امریکی افواج کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دشمن افواج ہماری انٹیلیجنس نگرانی میں ہیں، شہری آبادیوں میں چھپنے والے دشمن بھی نہیں بچ سکیں گے۔

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

دوسری جانب ایرانی بیلسٹک میزائل کو روکنے کے بعد اس کا ملبہ وسطی اسرائیل میں 8 مقامات پر گرا، جس کے باعث کئی مقامات پر نقصان ہوا ہے۔ ان حملوں کے بعد متعدد اسرائیلی شہروں میں سائرن بج اٹھے۔

’وائٹ ہاؤس پر ایک جنونی ظالم مسلط، جو دنیا کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GQEHtYy

No comments:

Post a Comment