ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 16 March 2026

ایرانی ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی درخواست واپس لے لی

سڈنی: ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا غنبری نے آسٹریلیا میں سیاسی پناہ کی اپنی درخواست کو واپس لے لیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان زہرا غنبری کا ملائیشیا سے ایران واپس روانہ ہونے کا اراداہ ہے، وہ اس ٹیم کی پانچویں رکن ہیں جنہوں نے پناہ کی درخواست واپس لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 3 کھلاڑیوں اور 1 اسٹاف ممبر نے بھی آسٹریلیا میں دی گئی اپنی درخواستیں واپس لے کر ملائیشیا کے راستے ایران جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کے وزیرِ داخلہ ٹونی برک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایرانی ٹیم کی تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کو آسٹریلیا میں پناہ کی پیشکش کی گئی تھی کیونکہ خدشہ تھا کہ ایران واپسی پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ خدشات اس وقت بڑھ گئے تھے جب ٹیم نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ایران کا قومی ترانہ پڑھنے سے انکار کیا تھا۔

آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں کو پناہ دیدی

بعد ازاں دوسرے میچ میں ایرانی خواتین کھلاڑیوں نے قومی ترانہ پڑھ کر اپنے ملک کو سلام بھی پیش کیا تھا جس کے بعد یہ خدشات سامنے آئے تھے کہ شاید اِنہیں دباؤ کے باعث ایسا کرنا پڑا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XgUjbem

No comments:

Post a Comment