کراچی(15 مارچ 2026): شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میانوالی کالونی میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ ایک آئل ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے ایک آئل ٹینکر پہلے سے ہی خراب کھڑا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے اسے زوردار ٹکر مار دی، جبکہ اس دوران ایک ڈمپر بھی اس کی زد میں آیا۔
اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن کی شناخت لال مان اور اسد اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جب کہ جاں بحق دونوں افراد کے ورثا میں سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا۔
واقعے کے بعد دونوں آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹینکرز ڈیزل سے بھرے ہوئے ہیں، اس لیے کسی بھی بڑے حادثے کے پیشِ نظر عوام کو جائے وقوعہ سے دور کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر مالکان کو ڈھونڈ کر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جاں بحق دونوں افراد کوکس گاڑی نے کچلا، اس کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qT4aKy
No comments:
Post a Comment