یو اے ای میں سوشل میڈیا پر تباہی کی جعلی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر 45 افراد گرفتار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 14 March 2026

یو اے ای میں سوشل میڈیا پر تباہی کی جعلی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر 45 افراد گرفتار

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر تباہی کی جعلی ویڈیوز پوسٹ کرنے پر پینتالیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس نے سوشل میڈیا پر تباہی اور نقصانات کی جعلی ویڈیوز شیئر کرنے والے 45 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

‘خلیج ٹائمز’ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد پر غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر عوامی سطح پر خوف و ہراس پیدا کرنے کا الزام ہے۔

ابوظہبی پولیس نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ رویہ براہِ راست قانون کی خلاف ورزی ہے ، کسی بھی مواد کو سوشل میڈیا پر شائع یا دوبارہ شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق لازمی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ اور جعلی معلومات معاشرتی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس قسم کی جھوٹی خبریں اور جعلی ویڈیوز جاری سیکیورٹی کارروائیوں پر منفی اثرات ڈال سکتی ہیں، انٹرنیٹ صارفین کو چاہیے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات پر یقین کریں اور ایسی کسی بھی چیز کو آگے بڑھانے سے گریز کریں جس کی حقیقت مشکوک ہو۔

گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہیں بھاری جرمانوں سمیت قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Jy7kWv8

No comments:

Post a Comment