ایران کے حملوں کے باعث سینکڑوں اسرائیلی نقل مکانی پر مجبور - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 7 March 2026

ایران کے حملوں کے باعث سینکڑوں اسرائیلی نقل مکانی پر مجبور

تل ابیب: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ اور ایران کی جوابی کارروائی کے بعد 2300 سے زائد اسرائیلی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے بعد 500 سے زائد متاثرین کو نفسیاتی امداد فراہم کی گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اسرائیل میں نفسیاتی مراکز پر رابطوں کی بھرمار ہے۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کو فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری کیے گئے ایک اہم بیان میں حزب اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی سرحدی لائن (بلیو لائن) سے 5 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر موجود تمام بستیاں فوری طور پر خالی کر دی جائیں۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

تنظیم نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنانی شہری انفراسٹرکچر کی تباہی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور اس جارحیت کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JkjQWeV

No comments:

Post a Comment