سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کا اعلان ملتوی ! امریکی اخبار کا دعویٰ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 6 March 2026

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کا اعلان ملتوی ! امریکی اخبار کا دعویٰ

نیو یارک : امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کے نام کا اعلان فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ممکنہ جانشین کے اعلان کو سیکیورٹی خدشات کے باعث مؤخر کر دیا ہے۔

امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ کی رپورٹ میں کہا گیا حالیہ کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایرانی قیادت نے یہ فیصلہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ دھمکیوں کے بعد ایران نے سپریم لیڈر کے جانشین کے اعلان کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے سخت بیانات سامنے آئے تھے، جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ نئے جانشین کو بھی ممکنہ طور پر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے یہ اقدام اپنی اعلیٰ ترین قیادت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا ہے، خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال اور ممکنہ حملوں کے خطرے نے تہران کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے۔

گزشتہ روزاسرائیل اور امریکا کی جانب سےدھمکی دی گئی تھی نئے جانشین کو بھی نشانہ بنایا جائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9iKY8Rt

No comments:

Post a Comment