دبئی: متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ایران سے فائر کیے گئے 16 بیلسٹک میزائل اور 42 ڈرونز کو تباہ کردیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے حملوں کے آغاز سے اب تک فائر کیے گئے 414 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور ایک زہار 914 ڈرونز کو تباہ کردیا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق ایرانی حملوں میں اب تک دو فوجی کے علاوہ دو مراکش اور دیگر شہری جاں بحق ہوئے، جن کا تعلق پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، فلسطین اور بھارت سے تھا، اس کے علاوہ 178 افراد زخمی بھی ہوئے۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کے بعد ایران نے خطے کے دیگر ممالک میں قائم امریکی فوجی بیسز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
بحرین کی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک ایران کے 174 میزائل اور 391 ڈرونز کو تباہ کردیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RYqWSEL
No comments:
Post a Comment