پی ایس ایل 11: آج روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 29 March 2026

پی ایس ایل 11: آج روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے

لاہور(29 مارچ 2026): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں آج کرکٹ کے مداحوں کے لیے اتوار کا دن انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوگا، جہاں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے۔ کراچی کنگز نے اپنے پہلے میچ میں گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔

اس میچ میں معین علی کی آل راؤنڈ کارکردگی اور حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ نے اہم کردار ادا کیا۔ دوسری جانب دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے افتتاحی میچ میں نئی ٹیم حیدرآباد کو آؤٹ کلاس کر کے اپنی دھاک بٹھائی۔

اگر دونوں ٹیموں کے درمیان ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں کا جائزہ لیا جائے تو کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر واضح برتری حاصل ہے۔ اب تک کھیلے گئے 22 مقابلوں میں سے 14 میچز کنگز نے جیتے ہیں جبکہ 8 میں قلندرز فاتح رہے ہیں۔

آج کا پہلا میچ حیدرآباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا پہلا میچ ہار چکی ہیں، اس لیے دونوں کی کوشش ہوگی کہ آج جیت کا کھاتہ کھول سکیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/nmLvNOe

No comments:

Post a Comment