آندھرا پردیش: بھارت کے آندھرا پردیش میں ملاوٹ شدہ دودھ استعمال کرنے کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے، اس حوالے سے ایک اہم پیش رفت میں، لیبارٹری رپورٹس نے متاثرین کے خون کے نمونوں میں زہریلے ایتھیلین گلائکول کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاوٹ شدہ دودھ پینے سے 10 سے 24 فروری کے درمیان کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ متعدد افراد زیر علاج ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دودھ فروش کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ دکاندار نے جان بوجھ کر مقامی باشندوں کو ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کیا۔
ایف ایس ایل اور آر ایف ایس ایل حکام کی جانب سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد متاثرین کے خون کے نمونوں میں ایتھیلین گلائکول پایا گیا، جو حکام کے مطابق متاثرین کے اعضاء کی خرابی کا سبب بنے۔
پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ گرفتار دودھ فروش گنیشوار راؤ نے 15 فروری کو کسانوں سے دودھ اکٹھا کیا اور اسے اپنے غیر قانونی طور پر چلنے والے ڈیری سنٹر میں دو چیمبر والے فریزر میں محفوظ کیا۔
پولیس کے مطابق فریزر کے بائیں چیمبر سے لیک ہونے کے باعث کولنٹ کے طور پر استعمال ہونے والا ایتھیلین گلائکول دودھ میں مکس ہو گیا۔ راؤ پر الزام ہے کہ اس نے رشتہ داروں کے انتباہات کو نظر انداز کیا، اس کے باوجود کہ مقامی لوگوں نے اسے بتایا کہ دودھ کا ذائقہ کڑوا ہے۔ بعد میں، اس نے ایک چیمبر کی مرمت کی اور لیک کو روکنے کے لیے M-سیل لگائی۔
نوجوان لفٹ میں گر کر بھی معجزانہ طور پر بچ گیا، ویڈیو وائرل
رپورٹس کے مطابق جن افراد نے پہلے ہی زہریلا دودھ پی لیا تھا، وہ گردے کے مسائل کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں راؤ کے خلاف نو مقدمات درج کیے۔ ہفتہ کو مقامی عدالت نے اسے دو دن کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا، جس کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9A4y15Q
No comments:
Post a Comment