جڑانوالہ: شہر وآنا کے قریب ڈمپر اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈمپر اور کوسٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق کوسٹر میں سوار 15 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کو آگ لگ گئی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں تیز رفتار ڈمپر نے 2 شہریوں کی جان لے لی تھی۔
یہ پڑھیں: کراچی: ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے اہلکار کو کچل دیا
شہریوں کے گھیرنے پر ڈرائیور ڈمپر سائیڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/RinPtle
No comments:
Post a Comment