کراچی : اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بنگوار نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کچلنے والے اصغرعلی بنگوار کی حقیقت بتادی اور کہا میری بہن اور بھائی غیر شادی شدہ ہیں ، یہ کوئی بھی بھنگوار ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈیفنس خیابان اتحاد پر حادثے میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈر فرحان کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر اسسٹنٹ کمشنر ہاضم بھنگوار کی جانب سے پولیس بیان کی تردید کردی گئی۔
ہاضم بنگوار کا کہنا ہے کہ میری بہن اور بھائی غیر شادی شدہ ہیں، یہ کوئی بھی بھنگوار ہوسکتا ہے، یا وہ نام کا کنکشن جوڑنے کی کوشش کر رہا ہو۔
انھوں نے مزید کہا کہ میں صرف یہ بات کلئیر کرنا چاہ رہا تھا کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی میں رائیڈر کو ٹکر مارنے والا اسسٹنٹ کمشنر کا بھتیجا نکلا؟
گذشتہ روز کراچی میں ریس لگاتے امیر زادے نے فوڈ ڈلیوری بوائے کو کچل ڈالا تھا اور حادثے کے ذمہ دار نوجوان اسپتال پہنچنے کا بہانہ بنا کر رفو چکر ہوگئے تھے۔
گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے بتایا گیا زیرحراست شخص اصغرعلی بنگوار ہے، پولیس کو دوران تفتیش زیرحراست شخص نے بتایا کہ وہ ہاضم بنگوار کا بھتیجا ہے
حکام کا کہنا تھا کہ لواحقین لاش ٹھٹھہ لے گئے اور قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Njh1YrU
No comments:
Post a Comment