اسلام آباد : سندھ میں تیل و گیس کا نیا کنواں دریافت کر لیا گیا ، کنواں سے یومیہ 9.70 ملین مکعب فٹ گیس اور 580 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوجی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل و گیس کا نیا کنواں دریافت کر لیا ، کنواں سندھ کے ضلع ٹنڈو الہٰ یار میں دریافت کیا گیا۔
جس کے ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق یومیہ 9.70 ملین مکعب فٹ گیس پیداوار حاصل ہوئی جبکہ یومیہ 580 بیرل کنڈینسیٹ کی پیداوار بھی حاصل ہو رہی ہے۔
اوجی ڈی سی ایل کے مطابق تیل و گیس کی پیداوار لوئر گورو فارمیشن کے سی سینڈ سے حاصل کی گئی ہے اور گیس کو پلانٹ میں پروسس کرنے کے بعد ایس ایس جی سی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا، جس سے قومی توانائی کی سپلائی میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XC3pWo0
No comments:
Post a Comment