کویت: کویت میونسپلٹی کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ گورنریٹ مبارک الکبیر میں آڈٹ اور میونسپل سروسز مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیلڈ انسپکشن مہم چلائی گئی، جس کا مقصد تجارتی اداروں کے صحت اور اشتہاری لائسنسوں کی درستگی کی جانچ پڑتال اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا تھا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنریٹ کے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ میں شاپس اینڈ مارکیٹس کے سپروائزر یوسف نے ایک پریس بیان میں کہا کہ انسپکشن ٹیموں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ مہم کے دوران دکانوں اور اشتہاری ضوابط کی خلاف ورزی، نیز سرکاری جگہوں کے غیر مجاز استعمال پر متعدد چالان جاری کیے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ اس نوعیت کی چوتھی مہم ہے اور آئندہ ہفتوں کے دوران دیگر گورنریٹس میں بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق انسپکشن وزٹس کیے جائیں گے۔ یہ شیڈول محکمہ تعلقات عامہ نے متعلقہ اداروں کے تعاون سے تیار کیا ہے۔
غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر، کویت میں رہائش کی شرائط میں تبدیلی
اُنہوں نے تجارتی سرگرمیوں اور اشتہارات سے متعلق بلدیاتی قوانین کی مکمل پابندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا جھجھک قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Z7u2ca1
No comments:
Post a Comment