کراچی میں پہلے سے گرفتار 3 دہشت گردوں کی نشان دہی پر ایک گھر کا گھیراؤ، 4 ہلاک - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 17 February 2026

کراچی میں پہلے سے گرفتار 3 دہشت گردوں کی نشان دہی پر ایک گھر کا گھیراؤ، 4 ہلاک

کراچی (17 فروری 2026): سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، جن کی شناخت جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ، حمدان عرف فرید کے ناموں سے ہوئی ہے، ایک کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقابلے میں دو اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد یوسف اور سپاہی راجہ جنید زخمی ہوئے ہیں، جنھیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے جنوری میں 2 ہزار کلو بارود برآمد کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، جن کی نشان دہی پر شاہ لطیف ٹاؤن میں آپریشن کیا گیا، دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو سے تین دہشتگرد فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ملیر سمیت مختلف اضلاع کی ناکہ بندی کی گئی ہے، جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے گھر سے بارودی مواد برآمد کیا ہے، ڈرموں میں آئی ڈیز تیار کی گئی تھیں، ڈیٹونیٹرز، ڈیٹو نیٹک وائر اور سرکٹ بھی برآمد ہوئے۔

ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام بارودی مواد کو ڈی فیوز کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر اور ایس ایس پی عرفان بہادر نے بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری تھی، تینوں کی نشان دہی پر شاہ لطیف میں چھاپا مارا گیا، گھر میں موجود ملزمان نے فائرنگ کی جس سے گرفتار دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

اظفر مہیسر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں گھر میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جب کہ زخمی 3 دہشت گرد اسپتال پہنچنے سے قبل ہلاک ہو گئے، گھر سے بارودی مواد، 5 ہینڈ گرنیڈ اور ایک ایس ایم جی ملی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KDUWx5j

No comments:

Post a Comment