16 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکتے، کیئر اسٹارمر کا اعلان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 16 February 2026

16 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکتے، کیئر اسٹارمر کا اعلان

لندن (16 فروری 2026): برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا عندیہ دے دیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے نئی حکومتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ تک رسائی کو منظم کرنے کے لیے وسیع اختیارات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، کیوں کہ تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل خطرات سے بچوں کا تحفظ ضروری ہے۔

کیئر اسٹارمر آن لائن رسائی ریگیولیٹ کرنے کے لیے مزید اختیارت کے خواہاں ہیں، انھوں نے آن لائن رسائی ریگولیٹ کرنے کے لیے مزید اختیارت مانگ لیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی مسلسل تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس کے مطابق قانون سازی ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے حال ہی میں ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک کے خلاف اقدامات کیے تھے، دیگر اے آئی چیٹ بوٹس کو بھی جنسی نوعیت کی تصاویر بنانے کے پابندی کے دائرے میں لایا جائے گا، گروک پارلمینٹ لاجز میں زیر غور جرائم اور بچوں کے تحفظ سے متعلق قانون میں بطور ترمیم متعارف کرایا جائے گا۔


کاینات میں الٹی دنیا دریافت ہو گئی، سائنس دان حیران


یاد رہے کہ برطانوی حکومت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ آسٹریلیا کی طرز پر 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کے معاملے پر مشاورت کرے گی۔ اس کے بعد اسپین، یونان اور سلووینیا نے بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کرنے کے منصوبوں کا عندیہ دیا ہے۔

نئے اختیارات سے پارلیمان کی نگرانی کم ہو سکتی ہے، اور مستقبل کی پابندیوں پر بحث کا عمل محدود ہو جائے گا، وزیرِاعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ یہ قدم ضروری ہے تاکہ جائزہ مکمل ہوتے ہی سفارشات پر جلد عمل کیا جا سکے گا، اس طرح چند ماہ میں فیصلے نافذ کیے جا سکیں گے، ورنہ ہر بار نئی قانون سازی کے لیے برسوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Oek5yLh

No comments:

Post a Comment