فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 13 February 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

ریاض : فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات میں دونوں ملکوں میں برادرانہ تعلقات اوراسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کی توثیق کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں اسلام آباد اور ریاض کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ملاقات کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط اور دیرینہ تعلقات کی توثیق اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنا تھا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات اور علاقائی و بین الاقوامی مفادات کے تحفظ پر بھی غور کیا۔

ملاقات میں نائب وزیر دفاع عبدالرحمان بن محمد بن عیاف بھی موجود تھے، جبکہ چیف آف جنرل اسٹاف اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس نے بھی شرکت کی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دونوں ممالک دفاعی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی کے حوالے سے اپنے عزم کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UbVevF6

No comments:

Post a Comment