بابری مسجد کو قیامت تک دوبارہ بننے نہیں دیں گے، بھارتی وزیراعلیٰ کا اشتعال انگیز بیان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 12 February 2026

بابری مسجد کو قیامت تک دوبارہ بننے نہیں دیں گے، بھارتی وزیراعلیٰ کا اشتعال انگیز بیان

نئی دہلی(12 فروری 2026): بھارت میں مودی سرکار کا انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈا ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بابری مسجد سے متعلق شدید اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کو قیامت تک دوبارہ بننے نہیں دیں گے۔

بی جے پی کی مسلمان دشمنی کا تذکرہ کرتے ہوئے بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں بابری مسجد کی شہادت کے 34 سال گزر جانے کے باوجود بی جے پی کی نفرت کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے اور اب وہاں دوبارہ مسجد کی تعمیر کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت میں بی جے پی نے نفرت انگیز ہندوتوا بیانیے کو فروغ دے کر طویل عرصے سے اقتدار پر قبضہ کر رکھا ہے، جہاں مودی سرکار کے زیرِ سایہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اب ایک معمول بن چکی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8D3lQtI

No comments:

Post a Comment