لاہور: پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو پی ایس ایل ٹیم سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر مقرر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں الفا اوزی اسپورٹس کی تقریب میں سابق کپتان وسیم اکرم کو باضابطہ طور پر سیالکوٹ اسٹیلینز کا صدر نامزد کیا گیا، ساتھ ہی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے آفیشل لوگو کی بھی رونمائی کردی گئی۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم تقریب میں آن لائن شریک ہوئے اور بطور صدر ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹیلینز کو ایک مضبوط اور کامیاب فرنچائز بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ اسٹیلینز کا آفیشل لوگو بھی تقریب کے دوران پہلی مرتبہ منظرِ عام پر لایا گیا۔
اسٹیلینز کے ہیڈ کوچ ٹیم پین، ٹیم کے کو-اونرز حمزہ مجید اور محمد شاہد بھی موجود تھے جنہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسٹیلینز پاکستان سپر لیگ میں جدید فیچرز متعارف کروانے، کرکٹ کے فروغ اور کھیل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
اسٹار آسٹریلوی آل راؤنڈر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے
تقریب میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کی شرکت نے ایونٹ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/syKrYLN
No comments:
Post a Comment