ممبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے فیملیز ساتھ رکھنے سے متعلق بورڈ سے رابطہ کیا تھا، تاہم بورڈ کی جانب سے وضاحت سامنے آئی کہ اسکواڈ کے اراکین فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکتے۔
ٹیم مینجمنٹ کو بھارتی بورڈ نے جواب دیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملیز نہیں رہ سکتیں، اگر کھلاڑی چاہیں تو وہ اپنی فیملیز کے لیے الگ انتظامات کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی اسکواڈ کو 45 روز سے زائد کے اوے ٹور پر زیادہ سے زیادہ 14 روز تک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، تاہم موجودہ ایونٹ کے دوران یہ اجازت نہیں دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے 3 میچز بھارت میں کھیلے گی، جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
پاک بھارت میچ، آئی سی سی کتنے نقصان سے بچ گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل باہمی سیریز کے دوران بھی بھارتی کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IDbQEKB
No comments:
Post a Comment