جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 9 February 2026

جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

سیؤل: جنوبی کوریا کے صوبہ گیونگ گی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا دو افراد دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بجے دارالحکومت سیؤل کے گرد واقع صوبے کے کاپیونگ کاؤنٹی میں حادثے کا شکار ہوا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار دو افراد کو شدید زخمی حالت میں دل کا دورہ پڑنے پرہسپتال منتقل کیا گیا۔

فوجی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے لیے روانہ ہوا تھا اور یہ جنوبی کوریا کی فوج کا اے ایچ-1 ایس کوبرا ہیلی کاپٹر تھا، جسے مبینہ طور پر سروس سے ریٹائر کیا جا رہا تھا۔

سیاحتی ہیلی کاپٹر ماؤنٹ آسو کے قریب لاپتہ

حادثے کے بعد کسی دھماکے یا آگ لگنے کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9FB6pAW

No comments:

Post a Comment