بسنت میں 2 ارب سے زائد کا پتنگ بازی کا سامان فروخت - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 8 February 2026

بسنت میں 2 ارب سے زائد کا پتنگ بازی کا سامان فروخت

لاہور (8 فروری 2026): لاہور میں تین روزہ بسنت زور وشور سے منائی جا رہی ہے جس کے لیے دو ارب سے زائد کا پتنگ بازی کا سامان فروخت ہوا۔

پنجاب حکومت کی مشروط اجازت سے لاہور میں بسنت کا ثقافتی تہوار جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے۔ زندہ دلانوں کے شہر میں تین روز سے جشن کا سماں ہے۔

دن اور رات کی تفریق کے بغیر آسمان پر ہر طرف رنگ برنگی پتنگیں اڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔ چھتوں پر میلے لگے ہوئے ہیں، جہاں بسنت کی مناسبت سے گانے اور بوکاٹا کے نعرے گونج رہے ہیں۔

بسنت کے حوالے سے صدر ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ شیخ سلیم کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں یکم سے 7 فروری تک بسنت کے لیے 2 ارب سے زائد کا پتنگ بازی کا سامان فروخت ہوا۔

شیخ سلیم کا کہنا تھا کہ بسنت کے تین روز میں 50 کروڑ سے زائد کا سامان فروخت ہوا جب کہ پتنگ اور ڈور کی مینوفیکچرنگ اور ترسیل میں بد انتظامی سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

صدر کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ سال بسنت کا اعلان 3 ماہ پہلے کیا جائے گا تاکہ سامان کی ترسیل اور قیمتیں مناسب رہیں۔ انہوں نے حکومتی ایس او پیز پر موثر عملدرآمد کرنے پر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

رات 12 بجے کے بعد پتنگ اڑائی تو ۔۔۔۔! بڑی خبر آ گئی



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Un1OI3B

No comments:

Post a Comment