بشنوئی گینگ کی روہت شیٹی کو قتل کرنے کی سازش؟ خوفناک تفصیلات سامنے آگئیں - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 6 February 2026

بشنوئی گینگ کی روہت شیٹی کو قتل کرنے کی سازش؟ خوفناک تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی(6 فروری 2026): ممبئی پولیس نے بھارتی فلم ساز روہت شیٹی کی جہو میں رہائش گاہ کے باہر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا ہے

ممبئی پولیس نے اتوار کے روز فلم ساز روہت شیٹی کی جہو میں رہائش گاہ کے باہر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا ہے، لارنس بشنوئی گینگ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے، اور اس واقعے سے متعلق چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

انڈیا ٹوڈے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے متعلق درج ایف آئی کی تفصیلات بتائی گئی ہیں کہ کس طرح ایک ہتھیار بردار گروپ نے شیٹی کی رہائش گاہ کی عمارت کی طرف متعدد گولیاں چلائیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر روہت شیٹی کے باڈی گارڈ سوپنل سالونکھے نے درج کرائی، جو اس وقت ڈیوٹی پر تھے جس کے بعد ممبئی کرائم برانچ کی اینٹی ایکسٹورشن سیل نے پیر کی شام پونے سے چار افراد کو گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر شوٹر کی مدد کرنے اور گاڑی کا بندوبست کرنے کے الزام میں ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک مطلوب ملزم کی شناخت شبھم لونکر کے طور پر کی ہے، جو بشنوئی گینگ سے منسلک بتایا جاتا ہے، جبکہ شوٹر ابھی تک نامعلوم ہے۔

سالونکھے نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ وہ اتوار کی رات تقریباً 12:45 بجے شیٹی ٹاورز کے لابی میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی نگرانی کر رہے تھے جب انہوں نے پٹاخوں جیسی آواز سنی۔

سیکورٹی فوٹیج چیک کرنے پر انہوں نے دیکھا کہ ایک نامعلوم شخص سیاہ جیکٹ پہنے ہوئے روڈ نمبر 10 کے ساتھ کمپاؤنڈ وال کے قریب کھڑا تھا اور مبینہ طور پر پسٹل سے عمارت کی طرف فائرنگ کر رہا تھا۔

حملہ آور نے مبینہ طور پر پانچ گولیاں چلائیں اور پھر پشپا پارک کی طرف بھاگ گیا، ایک اور باڈی گارڈ وحید ملک اور گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈ باہر بھاگے مگر حملہ آور کو پکڑ نہ سکے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کا خیال ہے کہ یہ فائرنگ فلم ساز کو قتل کرنے کے ارادے سے کی گئی تھی۔ پولیس ٹیمیں علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہیں اور ملزمان کے فرار ہونے والے راستے کا سراغ لگا رہی ہیں۔

واقعے کے بعد روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے گرد سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے، گینگ نے سوشل میڈیا پر ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید دھمکیاں بھی دی ہیں، گینگ نے کہا ہے کہ "اگلی گولیاں اس کے بیڈ روم میں سینے میں لگیں گی”۔

’اگلی بار سینے میں گولیاں ماریں گے‘: روہت شیٹی کو قتل کی دھمکی مل گئی



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aEc3nAg

No comments:

Post a Comment