چکوال(22 فرروی 2026): فیصل آباد سے اغوا کیے جانے والے تاجر کو چکوال پولیس اور موٹروے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلکسر انٹرچینج کے قریب سے بازیاب کرا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 5 نامعلوم افراد نے خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے تاجر کو اغوا کیا تھا۔ مغوی تاجر نے بتایا کہ اغوا کاروں نے اسے تھانہ لے جانے کا جھانسہ دے کر گاڑی میں بٹھایا۔
پولیس اور موٹروے پولیس نے بلکسر انٹرچینج پر اغوا کاروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان گرفتاری کے ڈر سے مغوی تاجر اور اپنی 2 گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے جبکہ تھانہ صدر، نیلہ، ایلیٹ فورس اور ریزرو فورس کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CRbztZx
No comments:
Post a Comment