پیر آباد میں امیر بخش عرف بادشاہ گرفتار، سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 21 February 2026

پیر آباد میں امیر بخش عرف بادشاہ گرفتار، سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر تھی

کراچی (21 فروری 2026): شہر قائد کے علاقے اورنگی پیر آباد میں ویسٹ پولیس نے مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق زخمی ملزمان میں امیر بخش عرف بادشاہ ولد منظور، نجیب اللّٰہ عرف جگنو اور فاروق شامل ہیں۔ سرکار کی جانب سے انتہائی مطلوب منشیات فروش امیر بخش عرف بادشاہ کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

زخمی ملزمان سے 1 منی رائفل، 2 پسٹل، ایمونیشن، لاکھوں روپے مالیت کی آئس، چرس، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ پیر آباد پولیس نے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

دونوں طرف سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پولیس موبائل پر 3 گولیاں لگیں، جب کہ انتہائی مطلوب ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، کارروائی کے دوران 4 مسلح ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی نے بتایا کہ بادشاہ منشیات ریکٹ کا سرغنہ ہے اور سنگین نوعیت کے 11 سے زائد مقدمات میں انتہائی مطلوب ہے، ملزم شہر کراچی سے فرار ہو کر روپوش ہو گیا تھا اور بیرون شہر سے منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کر رہا تھا۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جب کہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور مزید ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/TbwtKX2

No comments:

Post a Comment