ملک کی بدقسمتی ہے جو بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا تھا، رانا ثنا اللہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 23 November 2025

ملک کی بدقسمتی ہے جو بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا تھا، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد (23 نومبر 2025): وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے جو عمران خان کو اقتدار میں لایا گیا تھا۔

رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان سیاست کر ہی نہیں رہے انہوں نے کبھی سیاست کی ہی نہیں، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے کہ کسی سے بات نہیں کروں گا اور کسی کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، ان کا جھوٹے مقدمات بنانے پر دھیان تھا۔

وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ سیاستدانوں کے ایک ٹیبل پر بیٹھ کر مسائل حل کرنے کے حق میں ہیں، شہباز شریف نے غیر مشروط آفر کی ہے آئیں میثاق استحکام پاکستان کریں۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ میرے والد جیسے استاد ہیں، عظمیٰ بخاری

ضمنی الیکشن کے بارے میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ضمنی انتخابات چل رہے ہیں 6 سے 7 گھنٹے گزر چکے ہیں، فیصل آباد کے 5 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے وہاں پرامن پولنگ ہو رہی ہے، تمام حلقوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، کوئی یہ کہے کہ جعلی ووٹ کاسٹ ہو رہے ہیں تو اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ خدمت اور ترقی کو ووٹ دیں گے، عوام اپنے مسائل کے حل کیلیے ووٹ دیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، (ن) لیگ کی قیادت میں پاکستان نے وہ کامیابی حاصل کی جس پر پورا عالم اسلام جھوم اٹھا، معرکہ حق میں پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلا موقع ہے کہ پوری دنیا نے تسلیم کیا پاکستان نے جنگ جیتی ہے، مودی اس دن سے ایسا شرمندہ ہے کہ وہ آج تک بات نہیں کر سکا ہے، پاکستان کی آج پوری دنیا میں عزت ہے ترقی کے منازل طے کرنے کیلیے تیار ہے۔

’1999 اور 2018 میں سازش ہوئی تھی اب ایسا کوئی واقعہ نہیں ہونا چاہیے۔ 2018 میں ایک پروجیکٹ لانچ کیا گیا تھا جس نے نفرت اور بدتمیزی کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ پنجاب میں ترقی کا آغاز مریم نواز نے شروع کیا ہے، آنے والے سالوں میں پنجاب میں مزید بہتری نظر آئے گی۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZoS42y8

No comments:

Post a Comment