اوور فلائٹ چارجز کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی نے تفصیلات جاری کر دیں - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 23 November 2025

اوور فلائٹ چارجز کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی نے تفصیلات جاری کر دیں

کراچی (23 نومبر 2025): پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اوور فلائٹ چارجز کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔

پی اے اے کے مطابق اتھارٹی روزانہ 400 سے 450 اوور فلائٹس کو پاکستانی فضائی حدود سے گزارتی ہے، جب کہ اوور فلائٹ چارجز طیارے کے وزن کے مطابق 0.44 سے 1.3 ڈالر فی کلومیٹر مقرر ہیں، اور مسافروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جاتا، ایکسائز ڈیوٹیز ایف بی آر وصول کرتا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ روانگی پر ایئرپورٹ چارجز ڈومیسٹک پروازوں کے لیے 600 روپے جب کہ بین الاقوامی کے لیے 4600 روپے مقرر ہے، ایئرپورٹ چارجز سے حاصل آمدنی کو ٹرمینل اپگریڈیشن، سہولیات کی توسیع اور جدید آلات پر خرچ کیا جاتا ہے۔

پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کےلیے بڑی خبر آگئی

اتھارٹی کے مطابق لینڈنگ چارجز طیارے کے وزن کے مطابق طے ہیں، جب کہ پارکنگ چارجز فی ٹن فی گھنٹہ وصول کیے جاتے ہیں اور پہلی دو گھنٹے مفت ہوتے ہیں، اتھارٹی کے مطابق ملکی پروازوں پر نیویگیشن چارجز نہیں ہیں، سیکنڈری ایئرپورٹس پر شیڈول پروازوں سے لینڈنگ یا ہاؤسنگ چارجز نہیں لیے جاتے، نیز ڈومیسٹک ٹیرف میں 10 سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلائٹ معطلیاں تکنیکی، آپریشنل یا دیگر وجوہ پر ہوتی ہیں، جن کی وضاحت متعلقہ ایئرلائنز کرتی ہیں۔ جب کہ مسافروں کی ایئر لائن سروسز سے متعلق شکایات پی سی اے اے دیکھتا ہے، اور ایئرپورٹ سہولیات سے متعلق شکایات پی اے اے حل کرتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Qp981RA

No comments:

Post a Comment