خاتون پائلٹ کے ساتھ زیادتی کی کوشش، سینئر پائلٹ کے خلاف مقدمہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 22 November 2025

خاتون پائلٹ کے ساتھ زیادتی کی کوشش، سینئر پائلٹ کے خلاف مقدمہ

بھارت کے حیدرآباد کی 26 سالہ خاتون پائلٹ کے ساتھ بنگلورو کی ہوٹل میں زیادتی کی کوشش پر سینئر پائلٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں قائم ایک ایوی ایشن کمپنی میں پائلٹ کی حیثیت سے کام کرنے والی 26 سالہ خاتون پر اسی کمپنی کے سینئر پائلٹ نے بنگلورو میں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون پائلٹ کی شکایت پر بیگم پیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی نوعیت بنگلورو کے دائرہ اختیار میں ہونے پر کیس بنگلورو کے ہلسور پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اور ملزم 60 سالہ روہت شرن دونوں ایک ہی کمپنی میں کمرشل پائلٹس کے طور پر امور انجام دے رہے ہیں، حال ہی میں کمپنی کے کام کے سلسلے میں دونوں بنگلورو گئے تھے۔ جہاں ہوٹل کے کمرے میں روہت شرن نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔ خاتون نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

زیادتی کا شکار 15 سالہ لڑکی نے انتہائی قدم اُٹھالیا

پولیس نے خاتون کی شکایت پر روہت شرن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور واقعہ ہلسور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آنے پر کیس کو بنگلورو پولیس کے سپرد کردیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/BtTS51w

No comments:

Post a Comment