پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دو نئی فرنچائز ٹیموں کی نیلامی 6 جنوری 2026 کو ہو گی۔
رپورٹس کے مطابق یہ لیگ کی مسلسل توسیع کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔
دو نئی ٹیموں کے اضافے سے تجارتی فوائد کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور شائقین کی مصروفیت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو نئی ٹیموں کے ناموں کے لیے چھ شہروں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت کے نام شارٹ لسٹ کرلئے گئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ نئی دہائی میں داخل، نیا پرومو جاری
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کامیاب بولی دہندگان کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ ان چھ ناموں میں سے کوئی بھی ایک نام اپنی ٹیم کے لیے منتخب کریں۔
پاکستان سپر لیگ کی جانب سے گزشتہ دنوں پی ایس ایل کا نیا پرومو بھی جاری کیا گیا تھا۔ جس میں پی ایس ایل کے 10 سالہ سفر کی کامیاب داستان کی مختصراً جھلکیاں پیش کی گئی تھیں۔ جب کہ اس سے قبل ٹیموں کی ویلیوایشن بھی مکمل کر لی گئی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MoFT53G
No comments:
Post a Comment