اسلام آباد : کینیڈین ہائی کمیشن کے نام پر فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ، جس پر ہائی کمیشن نے شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین ہائی کمیشن کے نام پر فراڈ کے انکشاف کے بعد اسلام آباد میں کینیڈین ہائی کمیشن نے ایکس پر وضاحت جاری کردی۔
کینیڈین ہائی کمیشن نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کسی شخص نے گوگل میپس پر جعلی نمبر ایڈ کر کے فراڈ کیا ہے اورقونصلر یا ویزہ اپائنٹمنٹ کے لیے 250 سے 450 یورو تک وصول کرنے کی کوشش کی۔
ہائی کمیشن نے واضح کیا کہ وہ اپائنٹمنٹ کے لیے کبھی بھی فیس یا اضافی چارج نہیں لیتا اور کسی بھی واٹس ایپ نمبر کا استعمال نہیں کرتا۔
ہائی کمیشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف تصدیق شدہ فون نمبرز اور سرکاری چینلز کے ذریعے رابطہ کریں اور غیر مجاز نمبرز یا افراد کو پیسے یا ذاتی معلومات نہ بھیجیں تاکہ فراڈ سے بچا جا سکے۔
ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے اس فراڈ کا سامنا کیا تو فوری طور پر رپورٹ کریں۔ مزید معلومات کے لیے www.travel.gc.ca
وزٹ کی جا سکتی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9HOWP3K
No comments:
Post a Comment