کراچی ڈیفنس فیز 5 میں عمارت کی چوتھی منزل سے 17 سالہ نوبیاہتا دلہن کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 5 کی ایک رہائشی عمارت سے 17 سالہ نوبیاہتا لڑکی کی پھندا لگی لاش ملنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔
پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت زینب کے نام سے ہوئی ہے، جس کا آبائی تعلق سیالکوٹ سے ہے اور اس کی شادی ایک ماہ قبل ہی ہوئی تھی۔
پولیس حکام نے کہا زینب چند روز قبل اپنے شوہر کی خالہ کے گھر آئی تھی، جو مذکورہ عمارت کی چوتھی منزل پر رہائش پذیر ہیں، متوفیہ کی لاش عمارت کی چھت سے ملی، جہاں دوپٹے کا پھندا اس کے گلے میں موجود تھا تاہم واقعے کے وقت شوہر گھر پر موجود نہیں تھا۔
ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا تھا کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وجۂ موت جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم آج کرایا جائے گا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں کیس کا تعین اور مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ متوفیہ کے شوہر کا تعلق حساس ادارے سے ہے، جبکہ واقعے سے متعلق ابتدائی مرحلے میں شوہر کی خالہ اور کزن کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں اور حاصل کیے گئے بیانات کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔
ایس ایس پی ساوتھ کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، حتمی حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/I53c1xk
No comments:
Post a Comment