سری لنکن کوچ نے سیریز میں وائٹ واش پر کیا کہا؟ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 17 November 2025

سری لنکن کوچ نے سیریز میں وائٹ واش پر کیا کہا؟

سری لنکن کوچ جولین ووڈ نے کہا ہے کہ مایوسی ہوئی کہ بار بار ہماری ٹیم ایک ہی طرح کی غلطی کررہی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سری لنکن کوچ جولین ووڈ کا کہنا تھا کہ سری لنکن بیٹرز نے پاور پلے میں اچھی بیٹنگ کی، ورلڈ کپ 2027 کی تیاری ابھی سے شروع کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، میں پاکستان میں کئی بار آیا، پاکستان میں کرکٹ سے محظوظ ہوتا ہوں۔

سری لنکن بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستانی فینز کا سری لنکا کو سپورٹ کرنا خوشی کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو پہلا میچ جیتنا چاہیے تھا، دوسرے میچ میں اسکور کم کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سیزیر کے تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے کر آئی لینڈرز کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

سری لنکا کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 212 رنز کے ہدف کو پاکستان ٹیم نے چار کے نقصان پر صرف 44.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xNq6SH8

No comments:

Post a Comment