پاک فضائیہ کی جانب سے اردن کے بادشاہ کا پرتپاک استقبال - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 16 November 2025

پاک فضائیہ کی جانب سے اردن کے بادشاہ کا پرتپاک استقبال

اسلام آباد (16 نومبر 2025): پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کی جانب سے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 فالکن کے 6 رکنی دستے نے شاہ عبداللہ دوم کو سلامی دی اور اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر ان کا استقبال کیا۔

اردن کے بادشاہ کا شاندار استقبال دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔ پاک فضائیہ کے فارمیشن لیڈر نے شاہ عبداللہ دوم کو پاک افواج کی جانب سے سلامی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

پاکستان کی فضاؤں میں استقبال دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور بھائی چارے کا ثبوت ہے، جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 فالکن جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارے جدید صلاحیتوں کی عکاسی ہے، پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کرنا جذبہ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اہلیہ کے ہمراہ پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا تھا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا استقبال اسلام آباد ایئرپورٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا تھا۔

تاہم معزز مہمان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیاروں نے استقبال کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/gmMzaBK

No comments:

Post a Comment