ٹرمپ نے الشرع سے بیویوں کی تعداد پوچھ لی، ویڈیو - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 13 November 2025

ٹرمپ نے الشرع سے بیویوں کی تعداد پوچھ لی، ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تاریخی ملاقات کے دوران شام کے صدر احمد الشرع سے ہنستے ہوئے ان کی بیویوں کی تعداد پوچھ لی، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ملاقات کے دوران ٹرمپ اور شامی صدر کے درمیان دل چسپ مکالمہ ہوا، صدر ٹرمپ نے شامی صدر اور ان کی اہلیہ کو اپنے برانڈ کی مشہور پرفیوم گفٹ کی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر نے شامی صدر کو اپنے مشہور برانڈ ’وکٹری فورٹی فائیو فورٹی سیون‘ پرفیوم پیش کرتے ہوئے کہا یہ بہترین خوشبو آپ کے اور آپ کی بیوی کے لیے تحفہ ہے۔

نیتن یاہو کو معافی دے دیں، ٹرمپ کا اسرائیلی صدر کو خط

اس کے فوراً بعد ٹرمپ پلٹے اور شامی صدر سے ازراہِ مذاق پوچھا آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟ جس پر احمد الشرع نے مسکرا کر جواب دیا کہ اُن کی صرف ایک ہی بیوی ہے۔ احمد الشرع نے بھی مزاحیہ انداز میں ٹرمپ سے پوچھا کہ ’آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟ جس پر صدر ٹرمپ نے برجستہ جواب دیا کہ فی الحال، ایک۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ApvcJkC

No comments:

Post a Comment