خاتون نے پر اسرار اسکول میں رہنے کی خوفناک حقیقت شیئر کردی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 12 November 2025

خاتون نے پر اسرار اسکول میں رہنے کی خوفناک حقیقت شیئر کردی

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون زیلا رین نے اپنا گھر دکھانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جو کبھی کلاس روم ہوا کرتا تھا، خاتون نے اپنا تجربہ شیئر کیا کہ وہ ایک پر اسرار اسکول میں کیسے رہتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پاپ اسٹار زیلا رین سے پوچھا گیا کہ وہ ایک پر اسرار اسکول کی عمارت میں رہنے کے لیے کیوں پہنچ گئیں اور اپنے گھر کے لئے انہوں نے ایسی عجیب و غریب جگہ کو کیوں چن لیا۔

زیلا رین نے تفصیل سے وضاحت کی کہ میں ایک پر اسرار اسکول میں رہتی ہوں، یہ میرا کمرہ ہے، میرے پاس ایک لونگ روم، کچن، باتھ روم، الماری ہے۔

زیلا نے انکشاف کیا کہ وہ وہاں صرف چند ماہ کے لیے مقیم تھیں، لیکن اپنے کمرے کو ایک گھر میں تبدیل کرنے کے بڑے منصوبے رکھتی تھیں۔

@zayla.ren Fun times x A few people have questioned where I live on my lives so here you go #thingsinmyhousethatjustmakesense #fyp ♬ Che La Luna – Louis Prima

ایک کونے میں بیڈ روم تھا اور دوسری طرف ان کا ورک ایریا تھا۔ اس کے علاوہ ایک باورچی خانہ تھا،کمرے میں ٹی وی کے سامنے بیٹھنے کے لیے تین صوفے بھی تھے۔

اس کے علاوہ سنک کے ساتھ ایک باتھ روم بھی موجود تھا۔ زیلا کے روم میں الماری والی جگہ بھی موجود تھی جہاں کپڑوں کو رکھا گیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس جگہ کا کرایہ بہت کم تھا اس لئے انہوں نے اس جگہ کو رہنے کے لئے منتخب کیا تھا، مگر اس جگہ پر کچھ منفی اثرات بھی موجود تھے۔

لندن پولیس اس جوڑے کو کیوں تلاش کررہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا کمرہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ سردیوں میں ٹھنڈ بہت زیادہ ہوجاتی ہے اور رات کا منظر بہت زیادہ خوفناک ہوجاتا ہے۔

ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن میں تو احساس نہیں ہوتا مگر رات کے وقت یہ دنیا کی سب سے خوفناک چیز معلوم ہوتی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9B31xh6

No comments:

Post a Comment