مورگن فریمین AI سے اپنی آواز تخلیق کرنے والوں پر سخت برہم؛ قانونی کارروائی کا اشارہ دے دیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 11 November 2025

مورگن فریمین AI سے اپنی آواز تخلیق کرنے والوں پر سخت برہم؛ قانونی کارروائی کا اشارہ دے دیا

لاس اینجلس (11 نومبر 2025): ہالی وڈ کے لیجنڈری اداکار مورگن فریمین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے اپنی آواز تخیلق کرنے والوں پر سخت برہمی کا اظہار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسکر ایوارڈ یافتہ مورگن فریمین نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اے آئی کے ذریعے اپنی آواز تخلیق کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تنقید کی اور اسے ’چوری‘ قرار دیا۔

مورگن گریمین نے کہا کہ میں کسی بھی دوسرے اداکار کی طرح ہوں لہٰذا جھوٹ کے ذریعے میری آواز تخلیق نہ کی جائے، میں اپنی آواز کیلیے معاوضہ لیتا ہوں، اگر کوئی بغیر اجازت ایسا کر رہا ہے تو وہ چوری کر رہا ہے۔

ان کی تنقید انڈسٹری کے اس رجحان کی طرف ہے جو لاگت کم کرنے کیلیے اے آئی کے ذریعے تیار کردہ آوازوں پر توجہ دے رہی ہے۔

ہالی وڈ اداکار کے تبصرے ان کے ساتھی تجربہ کار جیمز ایرل جونز کے بالکل برعکس ہیں جنہوں نے اپنی آواز کی ڈیجیٹل نقل کی اجازت دل کھول کر دی۔

مورگن فریمین نے انکشاف کیا کہ ان کی آواز کو کئی پروجیکٹس میں بغیر اجازت استعمال کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کے وکلا نے قانونی کارروائی کی۔

انہوں نے مزید قانونی کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتاتا ہوں میرے وکلا اس سلسلے میں کافی مصروف ہیں۔

واضح ہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کا یہ بے باک مؤقف ہالی وڈ کے اشرافیہ میں تفریح میں اے آئی کے اخلاقی استعمال اور انسانی صلاحیت کی قدر کے بارے میں بڑھتی ہوئی تشویش کو اجاگر کرتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SrnfJi2

No comments:

Post a Comment