واشنگٹن(10 نومبر 2025): شام کے صدر احمد الشرع کی امریکی سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر اور دیگر فوجی حکام کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
شامی صدر احمد الشرع اس وقت امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں اور وہ کسی وقت صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، شامی صدر اور امریکی فوجی حکام کے درمیان باسکٹ بال کھیلنے کی ویڈیو امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ایک کمپاؤنڈ میں بنائی گئی ہے۔
شامی صدر اور امریکی فوجی حکام کی ویڈیو شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے پوسٹ کی جس میں وہ خود بھی باسکٹ بال کھیلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
عراق میں امریکی فوجی آپریشن کے سربراہ بریگیڈیئر کیون لیمبرٹ کو بھی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، شامی وزیر خارجہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا محنت کریں۔ ڈٹ کر کھیلیں۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ تاثر پیدا ہوا کہ امریکا اور شام کے درمیان ممکنہ طور پر تعلقات میں گرمجوشی پیدا ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ احمد الشرع حیات التحریر الشام کے امیر رہے جو القاعدہ سے منسلک تنظیم تھی، سینٹ کام ان جیل کا انتظام سنبھالتی تھی جن میں احمد الشرع کو ان کی امریکا مخالفت کی وجہ سے لمبے عرصے تک عراق کی ایک جیل میں قید رکھا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KfC2FjW
No comments:
Post a Comment