اسلام آباد (9 نومبر 2025): 27ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ کیلیے پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا۔
اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور چوہدری محمود بشیر ورک کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27ویں ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہر جماعت کو رائے دینے کا حق حاصل ہے، آج تمام جماعتوں کی رائے کو دیکھا جائے گا، جس جماعت کی جو رائے ہوگی اس پر غور کریں گے۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی جو تجاویز ہونگیں اس کو دیکھا جائے گا، اکثریتی جو رائے آئے گی اس کے مطابق فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تمام فیصلوں کو ایوان میں پیش کیا جائے گا، امید ہے شام 5 بجے تک چیزیں فائنل کر لیں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/I0CifRy
No comments:
Post a Comment