ثاقب نثار کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کیس میں بڑی پیشرفت - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 3 November 2025

ثاقب نثار کے بیٹے اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کیس میں بڑی پیشرفت

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور بشریٰ بی بی آڈیو لیک کیس جسٹس بابر ستار کی عدالت سے جسٹس اعظم خان کی عدالت کو منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیک کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی ، کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے جسٹس اعظم خان کی عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔

جسٹس بابر ستار کا سنگل بینچ ختم ہونے کے باعث کیس دوسری عدالت کو منتقل کیا گیا ، اب یہ مقدمہ کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کا معاملہ زیرِ غور ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آڈیو لیک کیس میں حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک رکھا تھا۔

بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب نے اپنے خلاف آڈیو لیکس کے معاملے پر درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ 29 اپریل 2023 کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 137 سے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والے ابوذر سے گفتگو کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی تھی جس میں انہیں پنجاب اسمبلی کے ٹکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا۔

مبینہ آڈیو میں حلقہ 137 سے امیدوار ابوذر چدھڑ سابق چیف جسٹس کے بیٹے سے کہتے ہیں کہ آپ کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں، جس پر نجم ثاقب کہتے ہیں کہ مجھے انفارمیشن آگئی ہے۔

اس کے بعد نجم ثاقب پوچھتے ہیں کہ اب بتائیں اب کرنا کیا ہے؟ جس پر ابوذر بتاتے ہیں کہ ابھی ٹکٹ چھپوا رہے ہیں، یہ چھاپ دیں، اس میں دیر نہ کریں، ٹائم بہت تھوڑا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7bN9KeY

No comments:

Post a Comment