(02 نومبر 2025): میکسیکو کے ایک رعایتی اسٹور میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے۔
روئٹرز کے مطابق شمال مغربی میکسیکو میں ہفتے کے روز خوشی کا تہوار اس وقت کئی خاندانوں کے لیے الم ناک بن گیا جب ہرموسیلو شہر کے مرکز میں واقع ایک ڈسکاؤنٹ اسٹور میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، جس میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
میکسیکو میں مقامی تہوار ’یوم مردگاں‘ (ڈے آف دی ڈیڈ) منایا جا رہا ہے، جس میں خاندان والے اپنے مرحوم عزیزوں کو یاد کرتے اور انھیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
آگ کیسے لگی تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے، شہری حکام کے مطابق متاثرہ اسٹور جو مشہور ڈسکاؤنٹ اسٹور چین والڈوز (Waldo’s) کا حصہ ہے، کسی حملے کا نشانہ نہیں بنی، فائر بریگیڈ نے اگرچہ آگ پر قابو پا لیا ہے، تاہم شہر کے فائر بریگیڈ کے سربراہ نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ آیا کوئی دھماکا ہوا تھا یا نہیں۔
ٹرین میں مسافروں پر اچانک چاقو حملے، برطانیہ میں کھلبلی مچ گئی، 9 کی حالت تشویش ناک
کچھ میڈیا رپورٹس نے اس واقعے کا ذمہ دار برقی خرابی کو ٹھہرایا ہے۔ ریاست سونورا کے گورنر الفانسو دورازو نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انھوں نے حادثے کی وجوہ واضح کرنے کے لیے ایک مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ریاست کے اٹارنی جنرل کے مطابق فرانزک میڈیکل سروس نے کہا کہ زیادہ تر اموات زہریلی گیسوں کے سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے کی وجہ سے ہوئیں۔
صدر کلاڈیا شینبام نے X پر ایک پیغام میں کہا: ’’میں ان تمام خاندانوں اور عزیزوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہوں جنھوں نے اپنے پیارے کھوئے ہیں۔‘‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2fCIogq
No comments:
Post a Comment