پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 29 October 2025

پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ

کراچی (29 اکتوبر 2025): قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور ریاض ایئر کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ایئر لائن نے ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ کر لیا ہے، معاہدے کے تحت کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے اور فلائی دبئی کے درمیان اہم معاہدہ

ترجمان کے مطابق دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزل تک پہنچایا جائے گا، معاہدہ 29 اکتوبر 2025 سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا جس کا مقصد قومی ایئر لائن کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا ہے۔

برطانیہ کیلیے فلائٹ آپریشن بحال

چند روز قبل پی آئی اے کا 5 سال بعد برطانیہ کیلیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا اور اسلام آباد سے پہلی پرواز مسافروں کو لے کر مانچسٹر روانہ ہوئی تھی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ کیلیے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف، برطانوی ہائی کمشنر، سیکرٹری دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

افتتاح کے بعد پہلی بوئنگ ٹرپل سیون پرواز PK-701 دو سو تہتر مسافروں کو لے کر دوپہر 12 بج کر 5 منٹ پر اسلام آباد سے مانچسٹر کیلیے روانہ ہوئی، یہ پرواز برطانوی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹر پہنچی۔

پرواز کو وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الوداع کیا، ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلیے ہفتہ وار دو پروازیں منگل اور ہفتے کے روز آپریٹ ہوں گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/b3xj7vl

No comments:

Post a Comment