واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ اور یوکرین میں جنگ کے خاتمے اور شام میں مضبوط حکومت کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں، تاہم انھوں نے اسرائیلی یرغمالی نہ رہا کرنے پر حماس کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ صدارتی منصب سنبھالنے تک غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نہیں ہوتا، تو جو ہوگا وہ قطعی خوش گوار نہیں ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی یرغمالی رہا نہ ہوئے تو قیامت ٹوٹے گی۔
ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے نتین یاہو سے کہا ہے کہ 20 جنوری کو اس معاملے کو دیکھیں گے، نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے بھی روسی صدر پیوٹن اور زیلنسکی سے بات کریں گے۔
ٹرمپ نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ سے کہیں زیادہ روس اور یوکرین کا معاملہ زیادہ مشکل ہوگا، مجھے لگتا ہے کہ وہ زیادہ مشکل ہے، اور میرے خیال میں یوکرین کو روس میں میزائل فائر کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، یہ ایک بری چیز ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان عنقریب جنگ بندی معاہدہ : اہم خبر آگئی
شام کے مستقبل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس کے لیے ترکیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vKdaoRG
No comments:
Post a Comment