آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 14 December 2019

آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی : شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف زرداری کو آج کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا، اسپتال میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں  جبکہ  اسپتال کےفورتھ فلورپرعام افرادکاداخلہ ممنوع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین  اورسابق صدر آصف زرداری کےچیک اپ کےلئےمیڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرزبلاول ہاؤس پہنچ گئے، طبی معائنے کے بعد آصف زرداری کو اسپتال منتقل کیا جائے گا ، جس کے لئے کلفٹن میں واقع ضیاالدین اسپتال میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

بلاول ہاؤس سےضیاالدین اسپتال کلفٹن تک سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، اسپتال کےفورتھ فلورپرعام افرادکاداخلہ ممنوع ہیں ، چوتھی منزل پر صرف مخصوص اسٹاف کی رسائی ہے جبکہ بلاول ہاؤس ترجمانوں نے سابق صدرکےطبی معائنے سے متعلق بتانے سے گریز کیا۔

مزید پڑھیں : آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ گئے

گزشتہ روزآصف علی زرداری خصوصی طیارےسےکراچی پہنچے تو بہن فریال تالپورسے ملنے ان کی رہائش گاہ گئے، شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اور فریال تالپورمیں پارٹی امورسمیت دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری،بختاوراور آصفہ بھٹو بھی موجود تھے، آصف زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاستدانوں کوقربانی دینی پڑتی ہے، اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے صوبوں کوحقو ق مل رہےہیں، ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے منی لارنڈرنگ اور پارک لین کے مقدمات میں 11دسمبر کو آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی تھی، سابق صدر کو احتساب عدالت میں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کیا گیا، جبکہ پیشی کی اگلی تاریخ 17 دسمبر ہے۔

The post آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PIjFUZ

No comments:

Post a Comment